13 جولائی، 2023، 12:04 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85168753
T T
0 Persons

لیبلز

متحدہ عرب امارات، 15 ایرانی قیدیوں کو رہا کرے گا

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ  ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ امارات اور اس ملک کے حکام سے مذاکرات کے بعد 15 ایرانی قیدیوں کو معافی مل گئي ہے جس کے بعد اب وہ جلد ہی ایران واپس آ جائيں گے۔

       ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کے حالیہ دورے میں، متحدہ عرب امارات کے حکام سے  مختلف امور کے علاوہ ایرانی قیدیوں کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوئي تھی ۔

       گزشتہ جون میں ہونے والے اس دورے میں ایرانی قیدیوں پر گفتگو کے بعد، متحدہ عرب امارات کے سربراہ " شیخ محمد بن زائد  آل نہیان" نے 15 قیدیوں کو معافی عطا کی اور قانونی مراحل طے ہونے کے بعد وہ لوگ ایران واپس آ جائيں گے۔

       وزارت خارجہ کے مطابق، ملک کے باہر رہنے والے ایرانیوں کو قونصل سروس، اور قانونی سہولتوں کی فراہمی نیز سزا و قید سمیت ان کے تمام مسائل کے سلسلے میں سنجیدگی سے کارروائی کی جائے گي۔

        ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کے حالیہ متحدہ عرب امارات کے دورے میں، باہمی دلچسپی کے مختلف مسائل کے ساتھ ہی، اس ملک میں رہنے والے ایرانیوں کے مسائل اور ان کے حل پر بھی گفتگو ہوئي تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .